امریکی ایئرپورٹ پر جرابوں سے قیمتی کچھوے برآمد، چینی شہری گرفتار

Mar 20, 2024 | 21:42:PM
امریکی ایئرپورٹ پر جرابوں سے قیمتی کچھوے برآمد، چینی شہری گرفتار
کیپشن: چینی شہری سے برآمد ہونیوالے کچھوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایک چینی شہری کو قیمتی کچھووں کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو اس نے جرابوں میں چھپائے ہوئے تھے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری سائی کیونگ ٹن پر اس وقت محفوظ کردہ کچھووں کی سمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا جب ایئرپورٹ کے میل آفس میں چار پیکجوں میں سے 40 ایسٹرن باکس کچھوے برآمد ہوئے۔یہ کچھوے خطرے سے دوچار جنگلی نباتات اور حیوانات کی خرید و فروخت کی انٹرنیشنل کنونشن(سی آئی ٹی ای ایس)کے ذریعے محفوظ قرار دئیے گئے ۔ شہری نے کچھووں کو شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں چھپایا تھا۔
ایسٹرن باکس کچھووں کی لمبائی تقریبا چھ انچ تک ہوتی ہے اور وہ 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان کا خول دوسری نسلوں سے مختلف یعنی رنگین ہوتا ہے۔کیلیفورنیا میں سنٹرل ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی کے دفتر نے بیان میں کہا کہ کچھوے ایسے پیکجوں میں پائے گئے جن کا پتہ ٹن کے گھر کا تھا۔ کچھووں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے۔ ٹن کو نیو یارک شہر میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان