پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پاگیا

پاکستان کو معاہدے کے مطابق 1 عشاریہ 1 ارب ڈالرز جاری کئے جائیں گے،قسط آئندہ ماہ ملے گی

Mar 20, 2024 | 10:22:AM
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی مذاکرات کامیاب، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستان کو آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

ضرورپڑھیں:سی پیک اہم منصوبہ ،چین کا وزیر اعظم شہباز شریف کے سی پیک سے متعلق مثبت ریمارکس کا خیرمقدم

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاہدے کے مطابق 1 عشاریہ 1 ارب ڈالرز جاری کئے جائیں گے تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں
اسلام آباد:پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کررہے ہیں


اعلامیہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگران حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں آئی ایم ایف شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا جبکہ نئی حکومت نے بھی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ان پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔


آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پہلےجائزے کے بعد کے مہینوں میں پاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہوئی، بااعتماد پالیسی مینجمنٹ کی پشت پر ترقی اور اعتماد کی بحالی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قلیل مدتی قرض پروگرام، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات مکمل

یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 مارچ سے مذاکرات جاری تھے۔معاہدے کے حوالے وزارت خزانہ کے حکام بہت مطمئن تھے۔