ہالی ووڈ سٹار وِل سمتھ العلاء اونٹ دوڑ کپ میں شریک

Mar 20, 2023 | 12:42:PM
ہالی ووڈ سٹار وِل سمتھ العلاء اونٹ دوڑ کپ میں شریک
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار وِل سمتھ نے سعودی عرب کے قدیم ترین کھیل ’العلاء اونٹ دوڑ کپ‘ کے جشن میں شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کے اداکار وِل سمتھ کو رواں ہفتے سعودی عرب میں العلاء اونٹ دوڑ کپ کی افتتاحی تقریب میں دیکھا گیا۔

اداکار وِل سمتھ نے گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر سوئز بیئٹز کے ساتھ اونٹوں کے مقابلے میں شرکت کی، سوئز پہلے امریکی ہیں جو مملکت میں اونٹوں کے مقابلے کی ایک ٹیم سعودی برونکس کے مالک ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Swizz Beatz (@therealswizzz)

سعودی برونکس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وِل سمتھ اور سوئز سعودی کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو سعودی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔

عالمی اداکار نے ایونٹ کے چوتھے اور آخری دن اپنے دوست سوئس بیٹز کی ٹیم ’ہمپ ریسنگ‘ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔