آصف زرداری اچانک جذباتی اور ن لیگ پر کیوں برسے۔۔؟ اندرونی کہانی  

Mar 20, 2021 | 11:00:AM
آصف زرداری اچانک جذباتی اور ن لیگ پر کیوں برسے۔۔؟ اندرونی کہانی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اچانک اختلافات پیدا کیوں ہوئے۔۔؟ سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی جماعت پر غصہ کیوں نکلا۔۔؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اختلافات اور سابق صدر آصف زرداری کے اجلاس میں اچانک پھٹ پڑنے کی وجہ سامنے آگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت کی ویڈیو لنک میٹنگ کی باتیں سامنے آنے پر آصف زرداری ہکا بکا رہ گئے ۔ ن لیگ کی دوہری پالیسی سامنے آنے پر وہ سخت برہم ہوئے۔

ویڈیو لنک میٹنگ میں نواز شریف، مریم، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار شریک تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور حمزہ شہباز پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نہیں بنوانا چاہتے تھے، کیوں کہ ان کے چیئرمین سینیٹ بننے پر پی پی کی پنجاب میں مضبوطی کا خوف تھا، جب کہ مریم نواز یوسف رضاگیلانی اور پیپلز پارٹی سے اتحاد کے حق میں تھیں۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کو خوف لاحق تھا کہ اگر موقع دیاگیا تو پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہو جائے گی، اسی لئے لیگی ارکان نے منصوبہ بندی کے تحت بیلٹ پیپر پر یوسف گیلانی کے نام پر مہر لگا دی۔

ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی تھی، لیکن پیپلز پارٹی ناخوش تھی، اعظم نذیر تارڑ بے نظیر قتل کیس میں جائے وقوعہ سے فرانزک ثبوت مٹانے والے پولیس افسران کے وکیل تھے۔

اجلاس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس سے معلوم ہوا کہ ن لیگ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھی، کیوں کہ ن لیگ کا خیال تھا کہ بزدار جیسا کمزور وزیر اعلیٰ ن لیگ کے حق میں ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے ق لیگ کے مضبوط ہونے کا رسک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ویڈیو لنک اجلاس کے نکات لیک ہوئے، اور آصف زرداری ن لیگ کی دوہری پالیسی سے ناراض تھے، ویڈیو لنک اجلاس کے حقائق سامنے آنے پر آصف زرداری نے جذباتی باتیں کیں۔