فیس بک کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی، کم فالوورز والے کریئیٹرز کیلئے آمدن آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کمپنی نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔
نئی اپڈیٹ کے بعد کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیس بک سے آمدن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہو گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف اپنے فیس بک پیج پر 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے "کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول" تک رسائی دے دی جائے گی، جس کے ذریعے ویڈیوز، ریلز اور دیگر مواد سے ڈالرز میں آمدن حاصل کی جا سکے گی۔
اس سے قبل فیس بک پر مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط رکھی گئی تھیں، جن میں کم از کم 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ واچ ٹائم اور مخصوص تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ کرنا لازمی تھا۔ ان شرائط کے باعث نئے کریئیٹرز کے لیے آمدن کا آغاز کرنا مشکل تصور کیا جاتا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس نئی پالیسی سے ابھرتے ہوئے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے آمدن کے مواقع میں اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم فیس بک کے قواعد و ضوابط اور کمیونٹی اسٹینڈرڈز کی پابندی بدستور ضروری رہے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ نئی سہولت فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے مرحلہ وار مزید اکاؤنٹس تک توسیع دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ