پنجاب: 16 سال سے زائد عمر نوجوانوں کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف

Jun 20, 2026 | 18:05:PM
پنجاب: 16 سال سے زائد عمر نوجوانوں کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے تحت راولپنڈی ٹریفک پولیس اہل نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرے گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ والدین یا سرپرست کی اجازت سے جاری کیا جائے گا۔ اس پرمٹ کے حامل نوجوان صرف موٹر سائیکل یا سکوٹی چلانے کے مجاز ہوں گے، جبکہ 125 سی سی تک کی موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کے لیے سمارٹ قومی شناختی کارڈ یا ب فارم لازمی ہوگا۔ درخواست گزاروں سے ٹریفک قوانین سے متعلق سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا، اور دونوں امتحانات کامیابی سے پاس کرنے والے امیدواروں کو موقع پر ہی پرمٹ جاری کر دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سالانہ فیس 500 سے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، فرحان اسلم نے کہا کہ جووینائل پرمٹ رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت لازمی ہوگا، جبکہ سنگین یا بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں پرمٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ