مہنگائی کی اصل وجہ مہنگی بجلی :سابق ایم ڈی پیپکو

Jun 20, 2026 | 10:13:AM
مہنگائی کی اصل وجہ مہنگی بجلی :سابق ایم ڈی پیپکو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ایم ڈی پیپکو و ماہر توانائی طاہر  بشارت چیمہ کا کہنا ہے کہ  مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور ملک میں مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔

 طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کے بدترین معاہدے ہیں، ہمیں فکسڈ چارجز اور دیگر ٹیکسز کوختم کرنا ہوگا۔ 

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار تقریباً 8 فیصد کمی