ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو شکست

Jun 20, 2026 | 09:54:AM
ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرادیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 140رنز سکور کئے۔

 ایزی شارپ نے 36، بروک ہالیڈے نے 34 اور کپتان میلی کیر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، اورلا اور کارا مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:ویڈیو: فٹبال گراؤنڈ میں جہاز کا حیران کن سایہ

ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم کی بیٹرز اورلا اور گیبی لوئیس نے دوسری وکٹ پر 110رنز کی شراکت سے ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کی مگر ان دونوں کے اوپر تلے آؤٹ ہوتے ہی آئرش ٹیم اپنی منزل کھو بیٹھی۔

اورلا نے 59 اور گیبی لوئیس نے 58 رنز اسکور کئے، آخری اوور میں جیت کیلئے آئرلینڈ کو 15 رنز درکار تھے مگر وہ ہدف حاصل نہ کرسکیں اور 4 وکٹ پر 136 رنز ہی سکور کیے۔

میلی کیر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائیں۔