پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے،توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر غور کیا گیا-
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستانی وفد کی سینٹ پیٹرز برگ میں گیزپروم حکام سے ملاقات ہوئی،او جی ڈی سی ایل اور گیزپروم میں شراکت داری پر بات چیت جاری ہے، توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر غور کیا گیا،او جی ڈی سی ایل اور گیزپروم ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کریں گے۔اس موقع پر پاکستان اور روس میں اقتصادی تعاون کے نئے مواقع زیرِ غور آئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جرائم پر کٹہرے میں نہ لایاگیا تو کوئی بھی اسکا نشانہ بن سکتا ہے، ایرانی وزیرخارجہ