ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاھور پہنچ گئی 

Jun 20, 2025 | 19:42:PM
ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاھور پہنچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاھور پہنچ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر آج سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر بحفاظت وطن پہنچے ،ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان  کے شہر باکو پہنچے۔اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔پی آئی اے نے اس مشکل گھڑی میں بھی قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں، جو اس کی دیرینہ روایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں حکومت سبیلیں لگائے گئی،قواعد و ضوابط جاری، چیکنگ ہوگی