طالبہ کے شکوہ، شکایات پر وزیراعلیٰ بلوچستان ان ایکشن، فوری نوٹس

Jun 20, 2025 | 18:55:PM
طالبہ کے شکوہ، شکایات پر وزیراعلیٰ بلوچستان ان ایکشن، فوری نوٹس
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گودار میں ایک تقریب کے دوران ایک طالبہ کے شکوے پر فوراً نوٹس لیتے ہوئے انسانیت اور شفقت کی ایک شاندار مثال قائم کی۔ وزیر اعلیٰ نے طالبہ نفیسہ کو اپنی نشست پر بٹھا کر خود کھڑے ہو کر اس کے سوالات اور گلے شکوے کو تحمل سے سنا۔

گودار میں تقریب کے دوران طالبہ کا شکوہ سن کر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انسان دوستی کی مثال قائم کر دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے طالبہ کو اپنی نشست پر بٹھا کر خود کھڑے ہو کر بات سنی، گلے شکوے اور سوالات پر وزیراعلیٰ نے شفقت اور تحمل سے جوابات دیے۔

وزیر اعلیٰ نے گودار کی ذہین بیٹی کے لیے جذباتی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ میری بیٹی ہیں، سرفرازبگٹی نے طالبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا جس پر طالبہ نفیسہ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

اس موقع پر سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان وہ پہلا صوبہ ہے جس نے کلائمیٹ فنڈ قائم کیا، ہمارے باصلاحیت طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، قابل طلبہ کی ہر ممکن مدد اور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی