الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

Jun 20, 2025 | 15:39:PM
الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھو کھر)پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ابتدائی طور پر چھ سوالیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک چارجنگ سٹیشنزاور بس ڈپوز کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اس موقع پرچیف سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں جدید سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی،منصوبے کے ذریعےشہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کیخلاف مہم شروع کرنیکی ہدایت بھی کی۔