شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں، خامنہ ای کے مشیر کی حالت مستحکم، بیان بھی جاری کردیا  

Jun 20, 2025 | 14:55:PM
شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں، خامنہ ای کے مشیر کی حالت مستحکم، بیان بھی جاری کردیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی سپریم لیڈرکے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب بہتر ہوگئی۔ 

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہناہے کہ اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہونے والے سپریم لیڈرکے اعلیٰ مشیر علی شمخانی  کی حالت اب مستحکم ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ،گاڑیاں خریدنے والوں کی سنی گئی

ایک بیان میں علی شمخانی نے کہا کہ 'میں زندہ ہوں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔ 

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کے پہلے مرحلے میں علی شمخانی کےگھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئےتھے جب کہ بعض خبر رساں اداروں میں ان کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔