خیبرپختونخوا میں نجی سکولوں کو سمر کیمپس کی مشروط اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں نجی سکولوں کو سمرکیمپس کی مشروط اجازت مل گئی۔
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق سمرکیمپس صرف نویں سے بارہویں جماعت کیلئے ہوں گے،ان سمر کیمپس کا اختتامی وقت صبح ساڑھے 10بجے تک ہوگا۔
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق سمرکیمپس لگانے کی اجازت 31جولائی تک ہوگی،اس میں اضافی فیس یا چارجز کی اجازت نہیں ہوگی، پرائمری اور مڈل کلاسز موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بند رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم پنجاب کی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
قبل ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کو 15 جون سے 15 جولائی تک سمر کیمپ منعقد کرنے کی اجازت دے دی تھی، طلباء چھٹیوں کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیمپ کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے 10 بجے تک رکھے گئے ہیں۔