سائرن کی آواز گونجتے ہی اسرائیلی اینکرز اور مہمان پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل میں سائرن کی آواز گونجتے ہی ٹی وی پر تجزیے کرتے ہوئے اینکرز اور مہمان براہ راست نشریات چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو سٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔
During a live Israeli TV discussion vowing to teach Iran a “brutal lesson,” air raid sirens began to sound, warning of incoming Iranian missiles. The hosts and guests quickly left the studio, halting the program.#DonaldTrump #PakistanTrumpsModi #Iran pic.twitter.com/3eyvoOIAZB
— Amnaamir (@AmnaAmnaamir) June 19, 2025
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی جس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’اسرائیلی ٹی وی پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فوراً سٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا'۔
جب کہ کچھ روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران بھی اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔
انہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ حملے کی تھوڑی ہی دیر بعد واپس آئیں اور نشریات کا دوبارہ آغاز کیا۔