چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے فیفا صدر کی ملاقات، تصویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالم تنظیم فیفا کے صدر نے جلد پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی واشنگٹن میں فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے ملاقات ہوئی۔
محسن نقوی نے بتایا کہ فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے شاندار ملاقات ہوئی، ملاقات میں ہم نے پاکستان میں کھیلوں میں بےپناہ صلاحیتوں پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:جنس تبدیل کرانے والی کرکٹر کا بڑا مطالبہ سامنےآگیا ۔۔۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر بھی گفتگو ہوئی، فیفا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کیا ہے۔