شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

Jun 20, 2023 | 22:44:PM
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

29سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عابد اللہ ضلع کرک کا رہائشی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی  کے خاتمےکے لئےپُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔