ملتان: ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

Jun 20, 2023 | 18:57:PM
ملتان: ایک گھر ہی گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران) ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں موجود ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت شمشاد انوار، نسرین اختر اور سمعیہ اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انسانی سمگلر اور یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم گرفتار

اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی قاضی علی رضا اور ڈی ایس پی قلب حسن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشیں ایک بند گھر سے ملی ہیں جس بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔