سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل,پولیس حرکت میں آ گئی

Jun 20, 2023 | 11:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان یامین) سوشل میڈیا پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں ہلکی نیلے رنگ کی شلوارقمیض پہنے شخص کوتشدد کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

تشدد کا واقعہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی حدود میں پیش آیا۔ ویڈیووائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او سید قمر عباس نے کارروائی شروع کردی۔ایس ایچ او سید قمر عباس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شخص کی شناخت مون عرف چاند کےنام سے ہوئی۔

ضرور پڑھیں :پولیس جوانوں کے شب و روز کو اجاگر کرتی شارٹ فلم "محافظ" کا ٹریلر ریلیز

شناخت کے بعد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نےمون عرف چاند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔