بلاول کی نبیل گبول سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

Jun 20, 2023 | 09:04:AM
Bilawal, Nabil Gabol, Hand, Not, shake, Video Viral, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) میئر کراچی کی تقریب حلف برداری میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم پی پی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے اندر اختلاف کی خبریں اکثر و بیشتر گردش کرتی رہتی ہیں جو  وقت کے ساتھ اپنی موت آپ مر جاتی ہیں ، ایسا ہی اب ایک بار پھر سے ہوا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سینئر صحافی طلعت حسین نے بھی شیئر کیا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر کراچی کی تقریب حلف برداری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم پی پی رہنما نبیل گبول جب  چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے آئے تو بلاول بھٹو نے نبیل گبول سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ  ایک شخص کو انہیں دور کرنے کا کہا اور پھر وہ شخص انہیں بلاول بھٹو سے دور لے گیا ۔