ہو شیا ر۔۔مشتبہ جان کر پولیس آپ کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار رکھتی ہے

Jun 20, 2021 | 18:37:PM
ہو شیا ر۔۔مشتبہ جان کر پولیس آپ کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار رکھتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) بغیر شناخت یا بے مقصد کہیں موجودگی آپ کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔مشتبہ جان کر پولیس آپ کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوڈ آف کریمینل پروسیجر1898 کے سیکشن 55کے تحت ممکنہ جرم کی روک تھام کیلئے کسی شخص کو بلاوجہ کہیں بھی گھومتے ہوئے، شک گزرنے کی صورت میں پولیس بغیر وارنٹ گرفتار کر سکتی ہے۔لاہور پولیس نے ان دنوں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
چند روز پہلے لا ہور کے تھانہ ماڈل ٹاون کے پولیس اہلکا روںنے نجی اسکول کے پرفارمنگ آرٹس کے استاد کو بھی دھر لیا تھا،جن کی گرفتاری کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔
آوارہ گردی پر گرفتاریوں سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق اہم خبر