اداکاراسامہ خان کا شا دی سے متعلق انکشاف۔۔دلہن کون؟جانیے

Jun 20, 2021 | 17:57:PM
 اداکاراسامہ خان کا شا دی سے متعلق انکشاف۔۔دلہن کون؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکاراسامہ خان نے جلد شادی کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ خان نے انسٹاگرام پر کیے جانے والے سوال و جواب کے سیشن کے دوران شادی سے متعلق انکشاف کیا۔


 اسامہ خان سے اس سیشن کے دوران سوال کیا گیاتھا کہ وہ کب شادی کریں گے؟سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ جلد ہی۔

جواب کے ہمراہ اداکار کی جانب سے انگلش کا حروف z بھی کئی بار لکھا گیا۔جواب نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے، جس کے بعد  سوشل میڈیا صارفین اسامہ اور اداکارہ زینب شبیر کو شوبز انڈسٹری کا نیا  جو ڑا تصور کر رہے ہیں۔

یا د رہے کہ سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تصاویربھی شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق اہم خبر