خیبر پختونخوا میں بارشوں ، سیلاب سے تباہی ، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Jul 20, 2026 | 19:02:PM
خیبر پختونخوا میں بارشوں ، سیلاب سے تباہی ، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں ، سیلاب (Rain, Flood)سےتباہی ، 3 بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون اور بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں  اور فلش فلڈ کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک  6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تیز بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 3 گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ،یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، مردان،مانسہرہ اور کرم میں پیش آئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی