الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے

Jul 20, 2026 | 14:32:PM
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان  ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کروائیں، مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس فارم-ڈی پر جمع ہوں گے۔

ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ لازمی جمع کرائیں، جبکہ پارٹی سربراہ ممنوعہ فنڈنگ نہ ملنے کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فارم-ڈی میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی، سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک سٹیٹمنٹس بھی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا حسن علی واقعی بھارت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟وائرل ویڈیو پر اہلیہ  پھٹ پڑیں!

ای سی پی نے مزید ہدایت کی ہے کہ مالی گوشوارے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں بذاتِ خود جمع کرائے جائیں گے، جبکہ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے موصول ہونے والے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔