100 میل کی رفتار سے دوڑنے والا تیز ترین ای سکوٹر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جی ہاں یہ ہے دنیا کا تیز ترین الیکٹرک (ای) سکوٹر اب 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔
اسے ایک برطانوی کمپنی Bo نے تیار کیا ہے اور اسے دی ٹربو کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ای سکوٹرز سے شہروں کے اندر سفر آسان ہو جاتا ہے مگر پھر بھی انہیں زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دی ٹربو کو تیار کرنے کا مقصد مستقبل کی الیکٹرک سواریوں کی جانب عوامی توجہ کو بڑھانا ہے۔
مگر دی ٹربو کو خریدنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کی قیمت 29 ہزار 500 ڈالرز (لگ بھگ 84 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
کمپنی نے اس ای اسکوٹر کی تیاری میں 18 ماہ لگائے جسے ایرو اسپیس جیسے معیاری المونیم سے تیار کیا گیا ہے۔
اس کے اندر 24 ہزار واٹ ڈوئل موٹر propulsion سسٹم دیا گیا ہے جبکہ اس کی مرکزی بیٹری 1800Wh کی ہے یعنی 15 سو آئی فونز کی بیٹریوں کے برابر ہے۔
ابھی زیادہ تر ای سکوٹر سنگل چارج پر 15 سے 40 میل تک سفر کرتے ہیں مگر دی ٹربو سنگل چارج پر 150 میل تک سفر کرسکتا ہے۔
آزمائشی مراحل کے دوران یہ ای اسکوٹر 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے میں کامیاب رہا مگر اب کمپنی 100 میل فی گھنٹہ کے عالمی ریکارڈ کو اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ابھی اس ای سکوٹر کو تیار تو کرلیا گیا ہے مگر فوری طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔