بلجیم میں غیر قانونی افراد کو روکنے کیلئے سرحدی چیکنگ شروع کر دی گئی

Jul 20, 2025 | 13:35:PM
بلجیم میں غیر قانونی افراد کو روکنے کیلئے سرحدی چیکنگ شروع کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلجیم نے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے داخلی سرحدی چیکنگ شروع کردی ہے۔

 اس اقدام کے باعث سفر میں تاخیر کا امکان ہے، رہائشی پرمٹ رکھنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ سے بچا جاسکے۔

یہ اندرونی داخلی چیکنگ خاص طور پر موٹروے کے آرام گاہوں، بین الاقوامی بس ٹریفک، مخصوص راستوں  ٹرینوں اور ایئر پورٹس کو ہدف بنائے گی جہاں امیگریشن کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ کنٹرولز وفاقی پولیس، مقامی پولیس اور امیگریشن آفس کے قریبی تعاون سے کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ برنارڈ کوئنٹن اور پناہ گزینی و امیگریشن کی وزیر اینلین وان بوسویٹ نے 19 جون کو پالیسی کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:ترکیہ 65 سال بعد امریکہ سے تاریخی مجسمہ واپس لینے میں کامیاب