عماد وسیم کے معروف ماڈل سے تعلقات،ازدواجی زندگی  میں دڑاریں نمایاں ہونے لگیں

Jul 20, 2025 | 11:41:AM
عماد وسیم کے معروف ماڈل سے تعلقات،ازدواجی زندگی  میں دڑاریں نمایاں ہونے لگیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قومی آل راؤنڈر  عماد وسیم کے معروف ماڈل اور انفلوئنسر  سے تعلقات   کے باعث ان کی ازدواجی زندگی  میں دڑاریں نمایاں ہونے لگیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آچکی ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔

عماد وسیم، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس وقت تیسری مرتبہ والد بننے کی خوشی کے باوجود ذاتی زندگی میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایسا پیغام شیئر کیا جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

ثانیہ اشفاق اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے تمہیں 9 ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان‘‘۔ ان کی ایک عزیزہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت بڑھائی اور لکھا، ’’تم بہت مضبوط ہو، اللہ تمہیں مزید طاقت دے‘‘۔

ثانیہ اشفاق کی اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کہیں ذکر نہیں تھا، اور کمنٹس میں بھی لوگ مبارکباد کے بجائے انہیں مزید طاقت اور حوصلہ دینے کی دعائیں کرتے نظر آئے۔ اس دوران صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے ’’عماد وسیم کی اہلیہ‘‘ کا ذکر ہٹا کر صرف اپنے بچوں کا نام لکھ دیا ہے اور انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

  یاد رہے کہ  قومی کرکٹر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے مبینہ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، تاہم نائلہ راجا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو کہ پیچھے سے بنائی گئی ہے، جس میں لندن میں عماد وسیم کو ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

چونکہ ویڈیو پیچھے سے بنائی گئی ہے اور بہت ہی کم سیکنڈز کی ہے، اس لیے دونوں کے درمیان تعلق صحیح سے واضح نہیں ہو رہا،سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور کرکٹر پر اہلیہ سے بے وفائی کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عماد وسیم کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل بائیو پر درج معلومات بھی تبدیل کر دی ہے، پہلے وہاں پر عماد وسیم کی اہلیہ لکھا ہوا تھا، مگر اب ان کی بائیو میں صرف عنایا عماد اور ریان عماد کی ماما لکھا ہوا ہے۔

 علاوہ ازیں ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، تاہم عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر بدستور موجود ہیں، جب کہ دونوں ایک دوسرے کو تاحال فالو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے ان افواہوں پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے، تاہم نائلہ راجا نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کی تردید کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے عماد وسیم سے ملاقات کی تصویر خود اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور یہ ویڈیو غلط طریقے سے بنائی گئی ہے اور اس میں دیگر لوگوں کو نہیں دکھایا گیا جو ان کے ساتھ موجود تھے۔

 نائلہ راجا کے مطابق ان کی ملاقات عماد وسیم سے اتفاقاً ہوئی تھی، اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا، ساتھ ہی انہوں نے خود کو اس معاملے سے دور رکھنے کی بھی درخواست کی۔