انوکھی شادی، دو بھارتی بھائیوں کی ایک ہی دلہن

Jul 20, 2025 | 09:50:AM
 انوکھی شادی، دو بھارتی بھائیوں کی ایک ہی دلہن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک دلہن، دو شوہر، اور وہ بھی آپس میں سگے بھائی! خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

 بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے پہاڑی گاؤں شِلائی میں ایک حیران کن اور صدیوں پرانی روایت آج بھی زندہ ہے۔

اس روایت کے مطابق  عورت ایک سے زائد مردوں کی بیوی بنتی ہے، اور یہ مرد اکثر آپس میں بھائی ہوتے ہیں۔

12 سے 14 جولائی تک جاری رہنے والی اس غیر معمولی شادی میں کنہات گاؤں سے تعلق رکھنے والی سنیتا چوہان کی شادی پرادیپ نیگی اور کپل نیگی، دونوں بھائیوں سے ہوئی۔

 شادی کی تقریب ٹرانس گری علاقے میں بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں دیہاتیوں نے شرکت کی۔

 پرادیپ ایک سرکاری محکمے میں کام کرتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی کپل بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔

دونوں بھائیوں اور دلہن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے آپسی رضامندی اور خاندانی مشورے سے بغیر کسی دباؤ کے کیا۔

 شادی کی ویڈیو منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، جہاں لوگوں نے حیرت، دلچسپی اور تنقید کے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں" نیہا "بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری گرفتار