پانی کی سطح بلند ہونے پر کھولے گئے راول ڈیم کے سپل ویز 6 گھنٹے بعد بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد کھولے گئے سپل ویز ساڑھے 6 گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے۔
مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح 1 ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھولے گئے۔
پانی کے اخراج کے بعد واٹر لیول 1 ہزار 746 تک آگیاجس کے بعد سپل ویز بند کر دیئے گئے ۔
سپل ویز کھولنے سے قبل ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے پلوں، ندی نالوں پر موجود رہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے پانی کے اخراج کے عمل کی نگرانی کی گئی۔
مزید پڑھیں:مون سون کے چوتھے سپیل کا آج سے آغاز، کراچی سمیت اندرون سندھ میں بادل برس پڑے