مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ، حکومت نے بڑی چھوٹ ختم کردی

Jul 20, 2022 | 21:24:PM
مارکیٹیں،بند ،فیصلہ، حکومت ،بڑی چھوٹ ،ختم
کیپشن: پنجاب حکومت نے مارکیٹیں جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت کی کفایت شعاری مہم اور بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے تاجر برادری کو دی گئی بڑی چھوٹ ختم کردی۔ آج رات سے مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب تاجر برادری کے ممتاز قائدین اور لاہور چیمبر نے پنجاب حکومت سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہاہےکہ تمام تاجر تنظیمیں اس معاملے پر یک زبان ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ جیسے دیگر صوبوں میں 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت ہے، ویسے ہی پنجاب میں بھی چوبیس گھنٹے کاروبار کرنے دیا جائے، ایک سے دو دنوں میں اس حوالے سے بریک تھرو متوقع ہے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے24 گھنٹے تجارتی سرگرمیاں چلنے سے ہی ملکی معشیت بہتر ہوگی، اور حکومت کو بھی محاصل حاصل ہونگے۔