حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

Apr 30, 2024 | 21:09:PM
حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ ، ایف بی آر کا 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آڈر جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے فائلرز نہ بننے پر انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نان فائلرز شہریوں کی موبائل سمزبند کر دی جائیں، ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے نشاندہی کر دی ہے ، ایف بی آر کی جانب سے کہا گیاہے کہ 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کر رہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل نہیں ہیں، 

انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اوبر کا پاکستان میں سروس فوری بند کرنے کا فیصلہ