جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنابھی ان کا حق ہے: شجاعت حسین

Jul 20, 2022 | 14:08:PM
 جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنابھی ان کا حق ہے: شجاعت حسین
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔ ایک بار نہیں، دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکے ہیں۔ کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،غریب کے مسائل پر توجہ دی جائے،جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں،عوام کو مسائل سے نکالنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مداخلت ،تحریک انصاف نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا