ریلوے کی نا اہلی ، ٹرینیں 6سے15گھنٹے لیٹ

Jul 20, 2021 | 16:26:PM
ریلوے کی نا اہلی ، ٹرینیں 6سے15گھنٹے لیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ریلوے کی بدانتظامی نااہلی نے مسافروں کی عید خراب کردی ، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر 6 گھنٹے سے 15 گھنٹے تک پہنچ گئی ۔

  آج 20 جولائی کو کراچی سے تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے مسافر عید گھر کی بجائے سفر میں کریں گے ، آج 20 جولائی کو صبح 6 بجے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کراچی میں 5 گھنٹے لیٹ ہوگئی ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے کراچی ۔ 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کے باعث 20 جولائی کو علی الصبح کراچی سے بمشکل پرانی بوگیاں جوڑ کر روانہ کی جاسکی ہیں۔

کراچی سے 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر سے 20 جولائی کو صبح 4 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوئی18 جولائی کو کراچی سے لاہور پشاو راقل پنڈی روانہ ہونے والی بیشتر مسافر ٹرینیں قراقرم ایکسپریس خیبر میل۔ تیز گام ۔ رحمن بابا سمیت کئی ٹرینیں اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے 6 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔

 19 جولائی کو کراچی سے روانہ ہونے والی خیبرمیل ایکسپریس کا 21 جولائی کو عید کی صبح نماز عید سے قبل پشاور پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، وفاقی وزیر محکمہ ریلوے کی طاقتور بیورو کریسی کے حوالے کرکے تمام معاملات سے بری الذمہ ہوگئے۔ گھنٹوں تاخیر کا شکار ریلوے مسافروں نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مسلح شخص کی شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر زیادتی