شہبازشریف کیطًرف سے عالم اسلام کوحج اور عیدالاضحٰی کی مبارک باد

Jul 20, 2021 | 13:01:PM
 شہبازشریف کیطًرف سے عالم اسلام کوحج اور عیدالاضحٰی کی مبارک باد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عالم اسلام کوحج اور عیدالاضحٰی کی مبارک پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدقربان کی مبارک دیتا ہوں ۔

شہباز شریف نےحج کی سعاد ت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو بھی مبارک دی ہےانہوں نے کہا ہے کہ حج اس مرتبہ کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کو نجات دے حج اور عید الالضحیٰ کے مقدس دن ساتھ ساتھ آنا اللہ تعالی کی خاص رحمت کا مظہر ہے۔عید قرباں اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم ؑاور ان کے عظیم بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کی فرمانبرداری کی یاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہی اس عظیم دن کا سبق ہے فلسفہ قربانی سمجھتے ہوئے اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا، اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور مستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائے ،مقبوضہ فلسطین، جموں وکشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں کا ہم سب کو خیال رکھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی اس دن کی برکت سے مقبوضہ فلسطین و جموں وکشمیر سمیت تمام مقامات پر ظلم وجبر کا شکار مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے اللہ تعالی مسلمانوں کے حج اور قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انسانیت کو درپیش مسائل سے نجات دے عید کے موقع پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ آپ اور دیگر لوگ اس وائرس سے محفوظ رہیں۔