ہنزہ میں 1 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب،کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کریں گا؟رپورٹ جاری

Jan 20, 2024 | 10:20:AM
 ہنزہ میں 1 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب،کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کریں گا؟رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  نےسولر کمپنی کیساتھ صوبائی دارلحکومت  گلگت بلتستان  ضلع ہنزہ میں 1 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کیا ہے، یہ سولر پینلز مقامی گھرانوں او ر صنعتوں کے لیے ہر سال 1,600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔

خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (SIFC) نے این پاک انرجی سولر کمپنی کے ساتھ شراکت میں گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کیاہے ،یہ سولر پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور ان وادیوں میں رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا،پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  سطح سمندر سے 2,800 میٹر بلندی پر واقع پلانٹ کے 2,300 سے زیادہ سولر پینلز مقامی گھرانوں او ر صنعتوں کے لیے ہر سال 1,600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے،یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرے گا جس سے سالانہ 1,100 میٹرک ٹن کاربن کے مساوی گیس کے نقصانات سے بچا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ویڈیو سامنے آ گئی

صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مزید قابل تجدید توانائی کے پروگراموں کا اجراء کرے گی جبکہ منصوبے کے دوسرے فیز میں 2 میگاواٹ کا سولر پلانٹ 2024 میں شروع کیا جائے گا۔