ریاض سیزن کپ: میں میسی کی ٹیم جیت گئی، رونالڈو مین آف دی میچ قرار

Jan 20, 2023 | 13:30:PM
ریاض سیزن کپ: میں میسی کی ٹیم جیت گئی، رونالڈو مین آف دی میچ قرار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور ریاض آل اسٹار الیون کے درمیان کھیلا جانیوالا نمائشی میچ میسی کی پی ایس جی نے 4 کے مقابلے 5 گول سے اپنے نام کرلیا۔
کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹار پلیئر لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، نیمار اور کلیان ایمباپے سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیے۔

دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 گول داغے لیکن ان کے حریف لیونل میسی بھی اسکور شیٹ پر شامل رہے، دوسرے ہاف میں دلچسپ مقابلے کے بعد لیونل میسی کی ٹیم پی ایس جی نے ریاض آل اسٹار الیون کو شکست دی۔

دوستانہ میچ میں ریاض آل اسٹار الیون کے کرسٹیانو رونالڈو نے 2 گول جبکہ جینگ ہیون اور ٹیلسکا نے ایک ایک گول کیا۔

اسی طرح پی ایس جی کی جانب سے کپتان لیونل میسی، ایمباپے، مارکوینوس، سرجیو ریموس اور ایکٹیکے نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

کرسٹیانو رونالڈو کو ریاض سیزن کپ میں ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ انہیں شیلڈ سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے دی۔
واضح رہے کہ کنگ فہد سٹیڈیم میں پرتگال کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے  لیونل میسی تاریخ میں 10 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔
اس نمائشی میچ کو یادگار بنانے کیلئے ایک خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کی گئی تھی، اس ٹکٹ کو سعودی تاجر مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں خریدا تھا۔