شادی پر سالی کو دولہا سے مذاق مہنگا پڑ گیا،ویڈیو وائرل

Jan 20, 2023 | 12:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی پر سالی کو دولہا سے مذاق مہنگا پڑ گیا،ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ہنسی مذاق شادی بیاہ کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے خا ص طور پر سالی اور جیجا کا مزاق سب کا مرکزنگاہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ مذاق کسی دوسرے کے لیےشرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک منظر بھارت کے ایک شہر میں شادی کے موقع پر دیکھنے کو ملا جہاں دلہن کی بہن دولہے سے ایک مذاق کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہاں پر وہ خود ہی گر جاتی ہے جس سے وہاں پر موجود حاضرین اسے اٹھانے کے بجائے ہنسنے میں مصروف ہو جاتے ہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  دولہا شادی کے سٹیج پر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے تب دلہن کی بہن مختلف ذائقوں اور رنگ برنگ کے ریفریشمنٹ ڈرنکس سے بھری ٹرے کے ساتھ اسٹیج پر آتی ہے۔ جب دولہے کے دوست نے ٹرے سے مشروب لینے کی کوشش کی تو سالی نے کہا کہ وہ اسے نہیں لے سکتا اور دولہے سےکہا کہ وہ یہ مشروب ہاتھ استعمال کیے بغیر پی سکتا ہے۔اس بات پر دولہے کے دوست اور سالی کے درمیان نوک جھونک شروع ہو جاتی ہےبہرحال اگلے ہی لمحے سالی کرسی سے گر گئی ۔یہ دیکھ کر دولہا اور اس کا دوست ہنس پڑے۔ لڑکی کافی شرمندہ تھی کیونکہ سٹیج پر موجود لوگ اسے اٹھانے کے بجائے ہنسنے میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر فنکاروں کے جھگڑے پر معروف اداکارہ کا ردعمل

ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے شیئر کیا ہے۔ اب تک 2.8 ملین سے زیادہ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور کئی لو گوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ گلت ہی کسے سب نے رہ گئے یہ بات ہی غلط ہے‘۔

ایک اور نے لکھا، " یہ ایک الگ قسم کا مذاق ہے اس لیے برا لگ رہا ہے۔"

ایک تیسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، "شادیو میں جو لوگ اپنے آپ کو اوور سمارٹ سمجھتےہیں انکے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔