ہرجانہ کیس:خواجہ آصف کو وزیراعظم کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

Jan 20, 2022 | 12:03:PM
خواجہ آصف ، جرح حق
کیپشن: خواجہ آصف اور عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پرجرح کا حق دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس نے کہا کہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فیئر ٹرائل ان کا حق ہے۔
واضح رہے کہ سیشن عدالت نے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا حق جرح ختم کر دیا تھا۔خواجہ آصف نے سیشن عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پھر بارشیں ۔۔مری سے متعلق خطرناک الرٹ جا ری