ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسروں  کو ترقی مل گئی

Jan 20, 2021 | 12:33:PM
ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسروں  کو ترقی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے 7 ڈائریکٹر جنرلز کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں نیب کے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے 7 ڈائریکٹر جنرلز کو پروموٹ کرتے ہوئے گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور میجرریٹائرڈ شہزاد سلیم، ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری جبکہ ڈی جی نیب ملتان  عتیق چودھری، ڈی جی نیب ہیڈکوارٹر فیاض قریشی اور ڈی جی نیب ٹریننگز سلطان سلیم کی بھی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔