میدانی علاقوں میں دھند، بالائی علاقوں میں شدیدسردی  کا راج

Jan 20, 2021 | 12:15:PM
میدانی علاقوں میں دھند، بالائی علاقوں میں شدیدسردی  کا راج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ہے، پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آزادکشمیر میں مظفرآباد، باغ، وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں ہنزہ ،استور، غذر اور دیامر سمیت بیشترمقامات پر خون جما دینے والی سردی کا راج ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں بھی موسم سردہے جبکہ پنجاب اورسندھ کےکئی شہروں میں صبح کی دھندسےٹریفک کی روانی متاثررہی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران پنجاب کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موسم شدید سردجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔