پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

Feb 20, 2026 | 14:36:PM
پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فہرست میں 89 کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے نام شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں سے معاونت کرنا جرم ہے، شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اورعطیات نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈز نے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ریاست مخالف کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والےقانون کے شکنجے میں آئیں گے، پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے لہٰذا شہری زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔