علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

Feb 20, 2026 | 12:52:PM
 علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی )راولپنڈی 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 23 فروری تک ملتوی ہوگئی۔
علیمہ خان کی آج ایک روزہ حاضری معافی درخواست بھی منظورہوگئی۔
درخواست کے مطابق پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 ہوگئی ،علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں  جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونیکا حکم دے دیا۔
عدالت نے مقدمہ کے آخری دونوں گواہان اورتفتیشی افسران کو طلب کرتے ہوئے حکم دیاکہ  آئندہ تاریخ پرآخری دونوں گواہان پر جرح مکمل کی جائے، 26 نومبر احتجاج کیس کے دیگر تمام ملزمان کے بھی طلبی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی،پراسیکیوٹرکے مطابق چھبیس نومبر احتجاج کیس میں 16 گواہان  کے بیان اورجرح مکمل ہوچکی ہے اور آخری دو رہ گئے ہیں۔