انٹربورڈ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی 

Feb 20, 2026 | 09:34:AM
 انٹربورڈ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سید زبیر راشد)انٹربورڈ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ 
بورڈ انتظامیہ کے مطابق  انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (فریش) 2026 کے فارم اب 25 فروری تک جمع ہوں گے جس میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس شامل ہیں۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق  طلبہ صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے فارم جمع کرا سکیں گے اوربراہ راست امتحانی فارم کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
بورڈ انتظامیہ کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سرکاری اداروں کے طلبہ کی فیس معاف کردی گئی ہے، طلبہ میٹرک مارکس شیٹ کے مطابق درست معلومات درج کریں، کالجز طلبہ کے ڈیٹا، تصاویر اور دستاویزات کی تصدیق یقینی بنائیں، غلط تصاویر یا جعلی دستاویزات پر فارم منسوخ کر دیا جائے گا۔

 بورڈ انتظامیہ کے مطابق کالجز 26 فروری تک تصدیق شدہ فہرست بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرائیں ۔