’’ ایک سال میں 80 لاکھ سے زائدپاکستانی بیرون ملک روانہ  ہوئے‘‘

Feb 20, 2024 | 15:30:PM
’’ ایک سال میں 80 لاکھ سے زائدپاکستانی بیرون ملک روانہ  ہوئے‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایک سال میں 80 لاکھ سے زائدپاکستانی بیرون ملک روانہ  ہوئے،ایف آئی اے امیگریشن  نےرپورٹ جاری کر دی۔

 ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 19.5 ملین مسافروں کو کامیابی سے پروسیس کیا،9.2 ملین مسافروں میں سے 7.1 ملین پاکستانی اور 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے، 10.3 ملین مسافروں میں سے 8.1 ملین پاکستانی شہری اور 2.2 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی آمد و روانگی کی امیگریشن چیک پوسٹس سائٹس/ آپریشنل ہیں،سب سے زیادہ 3.6 ملین پاکستانیوں نے بیرون ملک آمد و روانگی کیلئے لاہور ائرپورٹ سے سفر کیا،اسلام آباد ائرپورٹ سے 3.5 ملین پاکستانی مسافروں نے سفر کیا،سب سے زیادہ 1.1 ملین غیر ملکیوں نے آمد و روانگی کے لئے اسلام آباد ائرپورٹ سے سفر کیا۔

ایف آئی اے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم نے  2935 اسٹاپ لسٹ کیسز کیخلاف کاروائی کی،انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1602 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیاگیا،25 انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ ان پرسنز (TIP) رپورٹ 2023 میں پاکستان کی حیثیت کو ٹائر 2 میں برقرار رکھا،1129 مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں اور یونان کشتی حادثے جیسے حولناک واقعات کی روک تھام کیلئے ائرپورٹس پر سخت اسکرینگ کا آغاز کیا گیا۔