آزاد کشمیر؛برفباری میں امتحان کیلئے آنے والا طالبعلم پتھر لگنے سے جاں بحق

Feb 20, 2024 | 13:16:PM
آزاد کشمیر؛برفباری میں امتحان کیلئے آنے والا طالبعلم پتھر لگنے سے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبارک حسین )آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، امتحان دینے کےلیے آنے والا جماعت ہشتم کا طالب علم عاطف ولد عابد شاہ پتھر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ  شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں کی شاہراہیں بدستور بند ہیں جبکہ  سخت بارش اور برف باری کی وجہ سے آج جہلم ویلی کےتمام تعلیمی اداے بند ہیں ایلمینٹری بورڈکےتحت ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر شپ ہمارا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم ڈٹ گئی

ہٹیاں بالا میں ایسے ہی ایک بچہ  شیدید برفباری اور بارش میں امتحان کیلئے آنے والا جماعت ہشتم کا طالب علم ولد عابد شاہ  پتھر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔