ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6 وکٹ سے شکست دیدی

Feb 20, 2022 | 20:38:PM
ملتان سلطانز، اسلام آبادیونائیٹڈ، 6وکٹ سے شکست،
کیپشن: ملتان سلطانز کے کھلاڑی شارٹ لگاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)7 کے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیدی،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کی ٹیم نے 17.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں بھی کپتان رضوان نے کیپٹن اننگز کھیلی اور ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 28 اور ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز سکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیام ڈاسن سب سے کامیاب باو¿لر رہے اور انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی ابتدائی تین وکٹیں کھیل کے شروع میں ہی گر گئیں جس کی وجہ سے ٹیم دباو¿ کا شکار ہوئی ۔ ناصر نواز 14رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ محمد حریرہ دو سکور بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔لیام ڈاسن 22سکور بنا کر ویلے کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اعظم خان آٹھ سکور بنا کر شاہنواز دھانی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ دانش عزیز چھ رنز بنا کر ڈیوڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ آصف علی نو سکور بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ظفر گوہر نو سکور بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور آصف آفریدی دو، دو جبکہ ڈیوڈ ویلے ، دھانی اور ٹم ڈیوڈ ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگردہلاک، ایک جوان شہید