ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے سینکڑوں افراد میں کورونا کی تشخیص 

Feb 20, 2022 | 14:11:PM
کورونا وائرس ،
کیپشن: ایئرپورٹ پرمسافروں کا بخار ٹیسٹ کیا جارہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیرون ملک سے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سینکڑوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 13 جنوری سے  17 فروری کے درمیان بیرون ممالک سے آنے والے 204 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ متاثرہ مسافرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے ۔ سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے تھے ۔ متاثرہ مسافروں کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے