اپوزیشن کو  دہری پالیسی ترک کر دینی چاہیے:شفقت محمود

Feb 20, 2021 | 16:16:PM
اپوزیشن کو  دہری پالیسی ترک کر دینی چاہیے:شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود  نے کہا کہ اپوزیشن کے نزدیک صرف جیتنے والے الیکشن ٹھیک ہوتے ہیں۔اپوزیشن کو  دہری پالیسی ترک کر دینی چاہیے۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور حفیظ شیخ کے ہمراہ  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن والے جہاں جیت جائیں سب ٹھیک، جہاں ہار جائیں یا خدشہ ہو تو ان کے نزدیک سب غلط ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حفیظ شیخ صاحب جیسے محنتی اور تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے، انشاء اللّٰہ حفیظ شیخ سینٹ الیکشن میں ضرور جیتیں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے کہا کہ  تحریک انصاف  میں کسی قسم کی تقسیم نہیں، حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کو میرٹ پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے