وفاقی ملازمتوں میں فرائض انجام دینے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار سے متجاوز

Dec 20, 2025 | 22:38:PM
 وفاقی ملازمتوں میں فرائض انجام دینے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار سے متجاوز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی ملازمتوں میں فرائض انجام دینے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں،ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31455ہے۔

رپورٹ کے مطابق38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581581 ملازمین کام کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 550126 اور خواتین کی تعداد 31455ہے۔

 اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح5 اعشاریہ 83 فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلئے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیا وائرس انفلوائزہ ایچ تھری این ٹو ، روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہونے لگے