موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری 

Dec 20, 2025 | 18:49:PM
موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری 
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری  کردیا گیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا ۔

پرنسپل سیٹ پر 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک چار ڈویژن اور 17 سنگل بنچ سماعت کریں گے ۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ اور جسٹس عبہر گل ،ڈویژن نمبر دو میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چوہدری سلطان محمود ،ڈویژن بنچ نمبر تین ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق سلیم ،ڈویژن بنچ نمبر چار ، جسٹس فاروق حیدر اور محمد جواد ظفر شامل  ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 17 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گے،جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی سنگل بنچ کی حیثیت سے کیس سنیں گے،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس محمد طارق ندیم ، جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس انوار حسین  ،جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس سید احسن رضا کاظمی ، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ،جسٹس محمد جواد ظفر ، جسٹس چوہدری سلطان محمود ، جسٹس محمد طارق محمود باجوہ اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کے حوالے سے تشویشناک خبر